(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صیہونی ریاست نے فلسطینیوں کی700,000 مربع میٹراراضی پر غیر قانونی یہودی آبادکاری کا فیصلہ کرلیا۔
فلسطین میں غیرقانونی یہودی آبادکاری کے خلاف کام کرنے والے ادارے کے سربراہ بشار صادق کے مطابق صیہونی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس کے جنوب میں قریوت کے مقام پر فلسطینیوں کی700,000 مربع میٹراراضی پر غیر قانونی یہودی بستی کے تعمیر کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں فلسطینیوں سے علاقے کوخالی کرانے کی حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ صہیونی حکام نے قریوت کے مقامی فلسطینیوں میں ایک نیا فضائی نقشہ تقسیم کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شمال مغربی قریوت میں ‘علیہ’ یہودی کالونی کی توسیع کے لیے مزید سات سو دونم (دونم زمین کی پیمائش کی اکائی ) علاقہ قبضے میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔