(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کے نام پر لوٹ مار کے خلاف کے خلاف فلسطینی نوجوانوں کا احتجاج ،ٹائر جلا کر سڑکیں بند کردیں ، صیہونی فوج کی جانب سے زہریلی گیس کی شیلنگ ۔
مقامی ذرائع کے مطابق صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے قلقیلیہ میں گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کیا اور روایتی لوٹ مار اور توڑپھوڑ کے ساتھ رہائشیوں کو ذدوکوب کیا ، جس پر مقامی فلسطینیوں نے صیہونی فوج کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائر جلا کر سڑک بلا ک کردی اور پتھراؤ کیا۔
جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر براہ راست گولیا ں چلائیں ارو زہریلی گیس کے شیل فائر کئے جس کے باعث متعدد افراد بے ہوش ہوگئے ۔