(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) "حماس” نے اسرائیل کے "غزہ” پر کسی قسم کے حملے کے نتائج پرخبردارکرتےہوئے کہا ہے کہ حملے کا ایسا جواب دیا جائیگا جو صیہونی ریاست کو یاد رہے گا۔
غیرملکی خبر ایجنسی کو دیئے گئے ایک انٹرویومیں "مقبوضہ فلسطین” میں اسرائیل مظالم کے خلاف پرسرپیکار اسلامی مزاحتمی تحریک "حماس” کے سیاسی شعبے کے سینئر رکن "اسمٰعیل رضوان” نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ بلواسطہ عدم تصادم مطابقت مذاکرات کے ذریعے غزہ کے محاصرے کے خاتمے کے معاملے میں اٹھائے جانے والے اقدامات کو ناکافی ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ غزہ پرسے اسرائیلی محاصرے کو ہٹائے جانے کےعمل کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ضرورت ہ، قابض قوتوں کو عدم تصادم مطابقت مذاکرات سے وابستہ رہنا چاہیے”۔مصری فریق کے اسرائیل کو فائر بندی پر کار بند رہنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی وضاحت کرنے والے رضوان نے بتایا کہ مصر کے ساتھ قائم ہونے والے رابطے میں کوئی خلل نہیں آیا۔انھوں نے حق واپسی مارچ کو منظم کرنےکے عمل درآمد کو جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی مظالم کے خلاف فلسطینیوں کی مزاحمت اور مظاہرے جاری رہیں ۔