(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غزہ کے محاصرے کو ختم کرنے کیلئےکوشاں عالمی تنظیم کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں تباہی مچانے والی عالمی وباء نے مقبوضہ فلسطین میں بھی متعدد افراد کو متاثر کیا ہے ایسی صورتحال میں محصور شہر غزہ میں تباہ کن صورتحال پید ا سکتی ہے جو ناقابل تلافی ہوگی ۔
مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ کے صیہونی ریاست اسرائیل کے ہاتھوں غیر قانونی طویل ترین محاصرے کے خلاف کام کرنے والی بین القوامی تنطیم کے سربراہ زاہر بیراوی نے اپنے جاری بیان میں عالمی طاقتوں پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس نے مقبوضہ فلسطین میں متعدد افراد کو متاثر کیا ہے اور یہ مرض غزہ میں بھی پہنچ گیا ہے ۔
اپنےبیان میں زاہر بیراوی نے غزہ کی غیر قانونی ناکہ بندی ختم کرنے اور اسے ادویات سمیت دیگر ضروری طبی سامان کی فراہمی کے لئے فوری طور پر بین الاقوامی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی صحت کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے لئے پیش نظر فوری طور پر بین الاقوامی مداخلت کی ضرورت ہے
انھوں نے بیان میں عالمی برادری کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس نے صحت کے جدید ترین نظام رکھنے والے ممالک میں تباہی مچادی ہے ایسی صورتحال میں غزہ کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اگر فوری طور پر غزہ کا محاصرہ ختم نہیں کیا گیا تو تباہ کن نتائج پید اہوسکتے ہیں جس سے ناقابل تلافی نقصان کا اندیشہ ہے ۔