(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی فوج نے ناحال بریگیڈ کے چار فوجیوں کو قید کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ انہوں نے خوف کے باعث غزہ کے اندر ایک فوجی حکم ماننے سے انکار کر دیا تھا۔ اس حکم کے تحت انہیں بغیر بکتر بند گاڑی کے ایک ایسے علاقے میں داخل ہونا تھا جہاں قابض فوج کا ابھی تک مکمل کنٹرول نہیں تھا۔
غاصب نشریاتی ادارے کان نے بدھ کو بتایا کہ اس مشن کا مقصد انجینئرنگ کے آلات کو "ایجنٹوں” کے ذریعے ایک مقام تک پہنچانا تھا۔ قاتل فوجیوں نے درخواست کی کہ یہ کارروائی رات کے اندھیرے میں کی جائے جیسا کہ ماضی میں ہوتا رہا ہے لیکن ان کی یہ درخواست مسترد کر دی گئی۔
ظالم قاتل فوجی کے مطابق دن کے وقت مشن سے انکار کرنے پر انہیں سبق سکھانے کے لیے قید کیا گیا حالانکہ ناحال بریگیڈ کے غزہ میں داخل ہونے کے بعد سے انہوں نے پہلے کبھی کسی حکم کی خلاف ورزی نہیں کی تھی۔