(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) وزیر صحت نے بتایا کہ صحت یاب ہونے والے تمام افراد گھروں میں منتقل کردیا گیا اور انہیں 14 دن کے لیے قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
فلسطینی وزیرصحت می کیلہ نے فلسطین میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور اس کے حفاظتی انتظامات کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مقبوضہ غرب اردن کے شہر بیت لحم میں کورونا وئرس سے متاثر 19 میں سے 17 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔جبکہ سلفیت میں متعدد نئے کیس سامنے آئے ہیں ، تازہ کیسز پاکستان سے واپس آنے والے ایک شخص کی وجہ سے پھیلے ہیں جس نے پورے قصبے کو متاثر کیا ہے ۔
وزیر صحت نے بتایا کہ صحت یاب ہونے والے تمام افراد گھروں میں منتقل کردیا گیا اور انہیں 14 دن کے لیے قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
قابض صیہونی ریاست کی جانب سے اسرائیل جیلوں میں قید فلسطینی اسیران کےحوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی ریاست فلسطینی اسیران کو مناسب طبی سہولیات فراہم نہیں کررہی ہے۔ انہوں نے قیدیوں کے معاملے میں لاپرواہی برتنے کی تمام تر ذمہ داری اسرائیلی ریاست پرعاید کی۔