(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقامی فراد کا کہنا ہے کہ عباس ملیشیا بھی صیہونی ریاست کے نقش قدم پر چل رہی ہے اور اسرائیلی ریاست کے خلاف ہر شخص پر عرصہ حیات تنگ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جارہی ہے۔
ذرائع کےمطابق گزشتہ روز عباس ملیشیا نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران متعدد شہریوں کو حراست میں لے لیا۔
غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں عباس ملیشیا نے شہید فلسطینی مزاحمتی رہنما الشیخ ریاض بدیر کے صاحب زادے اسلام بولی بدیر کو ان کے گھر سے اغوا کیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔
دوسری جانب عباس ملیشیا نے قباطیہ کے مقام پر تحریک فتح کے رہ نما سمیت متعدد شہریوں کو حراست میں لے لیا، حراست میں لیے جانے والے شہریوں میں معتصم زغلول، سند ابو عاشور، اسیر امل ابو غراب اور دیگر شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ریاض بدیر کو اسرائیلی فوج نے اپریل 2002ء کے دوران ایک وحشیانہ کارروائی کے دوران حراست میں لینے کے بعد شہید کردیا تھا ۔