• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 28 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home صیہونیزم

صیہونی کابینہ نے قطری رقوم منتقل کرنے کی اجازت دے دی

جمعہ 25-01-2019
in صیہونیزم
0
صیہونی کابینہ  نے قطری رقوم منتقل کرنے کی اجازت  دے دی
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی کابینہ نے گذشتہ روز ہونے والے اجلاس میں قطر کی جانب سے 15 ملین ڈالر کی رقم فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ملازمین کی تنخواہوں کے لیے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ قبل ازیں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا تھا کہ غزہ میں پُرتشدد مظاہروں کے تسلسل کے بعد اب قطری رقوم غزہ کو منتقل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی اخبار ’’یدیعوت احرونوت‘‘ نے اپنی ویب سائیٹ پر جاری رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیل کے تمام سیکیورٹی اداروں نے غزہ کی پٹی کو رقوم کی منتقلی کی سفارش کی۔ اس اقدام کا مقصد غزہ کی پٹی کی سرحد پر کسی ممکنہ تشدد سے بچنا ہے۔ اس کے بعد کابینہ نے قطری امداد غزہ کو جاری کرنے کی اجازت دے دی تھی۔

بدھ کی شام فلسطین میں قطری سفیر محمد العمادی بیت حانون گذرگاہ سے غزہ داخل ہوئے تاکہ قطر کی طرف سے غزہ کے ملازمین کے لیے امداد کی تیسری قسط غزہ کو پہنچائی جاسکے۔

عبرانی ذرائع کے مطابق محمد العمادی نے غزہ روانگی سے قبل اسرائیلی حکام سے بھی ملاقات کی تھی۔

Tags: اسرائیلامدادسفیرصیہونیغزہفلسطینقطرکابینہگذرگاہملازمیننیتن یاھو
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.