(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی آبادکاروں کے دھاوے کے دوران صیہونی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے محافظ کو گرفتارکرکے القشلہ حراستی مرکز متنقل کردیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق آج صبح یہودی مذہبی جنونی یہودہ گلک کی سربراہی میں درجنوں شرپسند صیہونی آبادکاروں نے قبلہ اول پردھاوا بولا ااس دوران اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے محافظ مهند الأنصاری کو بلا جواز گرفتارکرکے القشلہ حراستی مرکز منتقل کردیا، صیہونی پولیس کاکہنا ہے مهند الأنصاری کو تفتیش کیلئے حراستی مرکز منتقل کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ صیہونی حکام کی جانب سے دو ہفتے قبل مسجد اقصیٰ کے 31 سالہ محافظ رجائی پر چار ماہ کیلئے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ اس سے قبل مسجد اقصیٰ کے ایک اور محافظ التارحی کو بھی گرفتار کیا گیاتھا ۔