(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صیہونی فوج نے مسجد اقصیٰ کے دو عہدیداران سمیت مقبوضہ بیت المقدس سکے مختلف علاقوں سے 10 فلسطینیوں کو بلا جواز گرفتار کرلیا ۔
فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنے والے ادارے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قابض صیہونی پولیس نے مسجدِ اقصیٰ پر چھاپہ مار کے حرم شریف میں بیت القدس کے شعبہ اسلامی وقوف سے منسلک محکمہ تعمیرات کے منیجر انجینئر بسام الحلاق اور وقف کے اہلکار قاعد جبیر کو حراست میں لے لیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق صیہونی پولیس نے اچانک قبلہ اول پر دھاوا بولا اور مسجد میں جوتوں سمیت داخل ہوکر مقدس مقامات کی بے حرمتی کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ کے دو اعلیٰ عہدیداران کو بلا جواز گرفتار کیا ،اسرائیلی پولیس نے حراستوں کی کوئی وجہ نہیں بتائی دوسری جانب اسرائیلی فوجیوں نے بھی صبح کے وقت آپریشن کر کے دریائے اردن کے مغربی کنارے سے 8 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔