مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو ایک نئی الجھن میں پھنس گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وزیر تعلیم نفتالی بینٹ کی اہلیہ نے حال ہی میں اپنے شوہر کو شکایت کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اس کی کردار کشی کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس شکایت کے بعد ’جیوش ہوم‘ اور نیتن یاھو کی جماعت ’’لیکوڈ‘‘ کے درمیان بھی کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز اسرائیلی اخبارات میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ حال ہی میں ’’بیزک ‘‘ ٹیلی کام کمپنی اور ’’واللا ‘‘ عبرانی نیوز ویب سائیٹ کے مالک شالول الوفیٹچ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں نیتن یاھو نے الوفیٹچ سے کہا کہ ان کے سیاسی حریفوں اور ان کے خاندانوں کے خلاف زیادہ سے زیادہ خبریں شائع کریں۔ انہوں نے نام لے کر نفتالی بینیٹ، ان کے خاندان اور ان کی جماعت کے خلاف خبریں شائع کرنے پر زور دیا گیا۔
اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل 2 کے مطابق نیتن یاھو نے ’’واللا ‘‘ ویب سائیٹ کے مالک سے کہا کہ وہ ایک ایسی رپورٹ شائع کریں جس میں نفتالی بینیٹ کی اہلیہ گلیٹ کے بارے میں لکھیں کہ اس نے ایک ایسے ہوٹل میں ملازمت کی ہے جس میں یہودی شریعت کے مطابق کھانے کی پابندی نہیں کی جاتی تھی۔
ادھر وزیرتعلیم نفتالی بینٹ نے بھی نیتن یاھو کے بیان کی شدید مذمت کی اور کہا کہ مسٹر نیتن یاھو مجھے آپ کے بیان پر بہت افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے آپ کے لیے کتنی محنت کی ہے اور آپ نے ’’واللا ‘‘ کے مالک سے رابطہ کر کے مجھے اور میری اہلیہ کو اذیت دینے کی کوشش کی۔