(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی وزیروزیراعظم نے مبینہ طورپر عالمی وبا سے متاثر شخص سے ملاقات کی تھی جس کے بعد وہ دو روز کیلئے قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق صیہونی وزیراعظم بیجمن نیتن یاھو نےگزشتہ روز وزیراعظم ہاؤس میں ایک اجلاس کے دوران ایسے شخص سے مصافحہ کیا تھا جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ عالمی وباء کا شکار تھا ، صیہونی وزیراعظم کا کورونا کا ٹیسٹ کیا تھا تاہم وہ منفی آیا لیکن طبی عملے کے مشورے پر نین یاھو نے خود کو دوروز کیلئے قرنطینہ میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی صیہونی وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کورونا وائرس سے متاثرہ شخص سے ملاقات کے باعث 14 روز کیلئے قرنطینہ ہوچکےہیں ۔