(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی نیوی نے کھلے سمندر میں مچھلیوں کا شکار کرنے والے فلسطینی ماہی گیروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو ماہی گیر زخمی جبکہ ان کی کشتیاں تباہ ہوگئیں۔
غزہ میں ماہی گیر کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض فوج نے غزہ کے ساحلی شہر "دیر البلح” میں فلسطینی ماہی گیروں کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ سمندر میں 12 ناٹیکل میل اندر مچھلیوں کا شکار کررہے تھے۔
بیان میں کہاگیا ہے کہ قابض فوج کی فائرنگ سے ماہی گیر "محمود الھیبل” کی کشتی صیہونی فائرنگ سے تباہ ہوگئی
۔قابض فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے فلسطینی ماہی گیروں کو اسپتال منتقل کیاگیا ہے جہاں ان کی حالت خطرےسے باہر بیان کی جاتی ہے۔دوسری جانب ایک دوسرے سیاق میں آج جمعہ کو علی الصباح قابض صہیونی فوج نے جنوبی غزہ میں فلسطینی کسانوں پر فائرنگ کی تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔