• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صیہونی لیڈروں کا غرب اردن پر فوجی قبضے کا مطالبہ

ہفتہ 19-01-2019
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
صیہونی لیڈروں کا غرب اردن پر فوجی قبضے کا مطالبہ
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل کے سرکردہ سیاسی لیڈروں نے مطالبہ کیا ہے کہ رواں سال اپریل میں  ہونے والے کنیسٹ کے انتخابات کے بعد مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل اپنے قبضے میں لے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی ’’اویر اکونیس‘‘ نے مطالبہ کیا ہے کہ کنیسٹ کے انتخابات کے فوری بعد غرب اردن میں فوج داخل کرکے اس پر مکمل قبضہ کرلیا جائے۔

عبرانی ٹی وی چینل 7 کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر نے غرب اردن میں صیہونی آباد کاری اور توسیع پسندی کے منصوبوں میں تیزی لانے اور فلسطینیوں کی مزید اراضی غصب کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

اسرائیلی وزیر نے غرب اردن میں تعینات فوجیوں اور سیکیورٹی اداروں کے بجٹ میں اضافے پر زور دیا اور کہا کہ حکومت غرب اردن میں جنگی بنیادوں پر صیہونی بستیوں کی تعمیر اور دیگر اقدامات کرے۔

اسرائیل کی حکمراں جماعت ’’لیکوڈ‘‘ کے رکن اکونیس نے کہا کہ کنیسٹ کے 21 ویں انتخابات کے بعد اسرائیل کو غرب اردن کے تمام علاقوں میں فوج داخل کرکے اس پر قبضہ کرلینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ برس لیکوڈ پارٹی نے غرب اردن کی صیہونی کالونیوں کو مزید وسعت دینے کے قانون کی منظوری دی تھی مگر اس پرعمل درآمد نہیں کیا گیا۔

Tags: اراضیاسرائیلانتخاباتٹیکنالوجیجنگیصیہونیغرب اردنقبضہکنیسٹلیڈرلیکوڈ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.