(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج نے فلسطینی طالبہ کو تفتیش کے لیے ارییل کے حراستی مرکز منتقل کیا جہاں اس پر جھوٹے الزامات لگا کر انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت قید کردیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز صہیونی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر جنین کے جنوب مغربی گاؤں نزلہ ذید گاوں کی رہائشی 16 سالہ فلسطینی طالبہ ریما الکیلانی کو ام الریحان قصبے کے قریب فوجی چوکی کے قریب سے اغوا کیا ، فلسطینی طالبہ ریما الکیلانی کے والد نے بتایا کہ صیہونی فوج نے ان کی بیٹی کو اغواکرنے کے بعد غیر قانونی صہیونی آبادکار بستی ارییل کے حراستی مرکز منتقل کیا جہاں اسکے خلاف جھوٹے الزامات لگا کر اس کو غیر قانونی انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت قید کردیا ہے ۔
واضح رہے کہ صیہونی جیلوں میں 150 سے زائد فلسطینی قید ہیں جن میں 50 کے قریب خواتین جبکہ بڑی تعداد بچوں کی بھی شامل ہیں۔