(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں گھر گھر تلاشی اور چھاپوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 13 فلسطینی باشندوں کو گرفتارکرلیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق قابض صیہونی فوج نے علی الصبح فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں گھر گھر تلاشی کے نام پر روایتی لوٹ مار اور توڑپھوڑ کرتےہوئے دوخواتین او ر دو بچوں کو بھی گرفتارکیا.
قابض فوج نے الخلیل میں تلاشی کے دوران الخلیل کے نواحی علاقے بیت امر سے ندیم ھیثم محمود الصلیبی، قلقیلیہ سے مجدی تیتان، جمال تیتان، نابلس سے کنعان زلموط خطاطبہ، بیت فوریک سے سابق اسیر معروف نایف ابو السعود حننی، عرابہ سے نور لحلوح،مریم الشادی ،بشریٰ السکران مغربی رام اللہ سے عادی محمد ابو عادی، سلواد سے محمد باسم حماد، امیر دعاس،سابق اسیر مہند عبدالباسط شوابکہ۔ شمالی بیت المقدس میں قلندیا کیمپ سے ناصر ابو زیدیہ اور محمد علی مطیر کو حراست میں لیا گیا۔