(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) گزشتہ روز صیہونی فوج کی مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف شہروں میں چھاپہ مارکارروائیاں ،گھروں میں لوٹ مار کے بعد درجنوں فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں نےبتایا کہ گزشتہ جمعہ کے روز قابض صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں گھر گھر تلاشی کے دوران درجنوں فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ قابض فوج نے تلاشی کے دوران بڑے پیمانے پرلوٹ مار کی اور شہریوں کو نقدی اور زیورات سے محروم کر دیا گیا۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق غرب اردن میں دو اشتہاریوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ قابض فوج کا کہنا ہے کہ گرفتار فلسطینی یہودی آباد کاروں اورصیہونی فوجیوں پر پتھراؤ اور دیگر مزاحمتی حملوں میں ملوث تھے۔
دوسری جانب مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض فوج نے غرب اردن کے شہر قلقیلیہ میں تلاشی کے دوران فلسطینیوں کے گھروں سے ہزاروں شیکل کی رقم لوٹ لی جبکہ غرب اردن کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔