(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے فلسطینیوں کے درجنوں گھروں کو مسمارکرنے کیلئے ان کی پیمائش اور تصاویر لیں جبکہ بعض گاڑیوں کو بھی ضبط کرلیا.
مقامی ذرائع کے مطابق صیہونی فوج نے آج صبح مقبوضہ بیت المقدس کے شہر الخلیل کے شمالی قصبے بیت عمر میں درجنوں فلسطینیوں کے گھروں کی تصاویر اتاریں اور ان کی پیمائش کی جس کا مطلب ہے کہ صیہونی حکام نے ان گھروں کو گرانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
مقامی سماجی کارکن محمد اعود نےبتایا کہ صیہونی حکام نے آج صبح بیت عمر اور بیت زیتھ پر دھاوا بولا اور فلسطینیوں کی ملکیت درجنوں گھروں کی تصاویر اتاریں اورا ن کی پیمائش کی جبکہ دوسری جانب صیہونی فوج نے اسیدا قصبے سے فلسطینیوں کی دو گاڑیوں کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے جس کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے جب فلسیطنیوں کے گھروں کی پیمائش کی جاتی ہے تو اس کے بعد ان گھروں کو مسمار کردیا جاتا ہے۔