(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی فوج کی چیک پوسٹ پر فائرنگ سے فلسطینی شدید زخمی ہوگیا ہے ، صیہونی فوج کا کہناہے فلسطینی کو مشکو ک ہونے کے بعدرکنے کا اشارہ کیا حکم نا ماننے پر فائرنگ کی گئی ۔
مقامی ذرائع سے حاصل اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے شہر الخلیل کے علاقے زیتا میں صیہونی فوج نے زیتا چیک پوسٹ پر 23 سالہ فلسطینی زبیر کو ٹانگ میں گولی مارکرزخمی کردیا ۔
صیہونی فوج کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے ہے زخمی فلسطینی کو مشکوک محسوس ہونے پر رکنے کا حکم دیا گیا تاہم وہ نہیں رکا جس پر فوج کو فائرنگ کرنا پڑی ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز طولکرم کے مقام پر بھی ایک فلسطینی کو گولیاں مارکر زخمی کیا گیاتھا جس کے حوالے سے صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ وہ غیر قانونی طورپر دیوار علیحدگی کو پارکرکے اسرائیل میں داخل ہونےکی کوشش کررہا تھا جبکہ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ زخمی فلسطینی شخص دیوار علیحدگی کے قریب سے گزررہا تھا ۔