(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین پرقابض صیہونی فوج کی علی الصبح غزہ کے کسانوں پر بلا اشتعال فائرنگ ،خوش قسمتی سے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے محصور غزہ کے علاقے القرار کے سرحدی علاقے اور جنوبی غزہ میں خان یونس کے شمال میں کھیتوں میں کام کرنے والے کسانوں پر اس وقت بلا اشتعال فائرنگ شروع کردی جب وہ زرعی علاقوں میں کام میں مصروف تھے خوش قسمتی سے فائرنگ کے دوران کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی تاہم صیہونی فوج کی فائرنگ سے زرعی زمینوں پر بنائے گئے عارضی گوداموں کو نقصان پہنچا مویشی بھی زخمی ہوئے ۔
واضح رہے کہ غزہ کے سرحدی علاقوں میں صیہونی فوج کی فائرنگ اور غزہ میں داخل ہوکر شہریوں کو گرفتار کرنا معمول بن گیا ہے ۔