(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں سابق اسیر کے گھر پر حملہ کیا اور اس کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔
مقامی ذرائع کے مطابق آج صبح مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی شہر جنین کے قصبے بیر البشا پر دھاوا بولا اور سابق اسیر 29 سالہ اودے گوادرہ کے گھر میں گھس کر لوٹ مار اور توڑپھوڑ کرتے ہوئے اودے گوادرہ کو طلب کیا جو اس وقت گھر پر موجود نہیں تھا ۔
صیہونی فوج نے گھر والوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اودے گوادرہ کو حوالے کیا جائے بصورت دیگر اس جہاں دیکھا جائے گا قتل کردیا جائے گا۔