(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) جمعہ کے روز صیہونی فوج نے نماز فجر کے وقت اچانک مسجد اقصیٰ پر حملہ کرتے ہوئے 3 نمازیوں کو شدید زخمی کردیا جبکہ متعدد کو گرفتارکرلیا۔
عینی شاہدین کے مطابق صیہونی فوج نے مسجد اقصیٰ میں فجرکی نماز کی ادائیگی کے دوران نمازیوں پر اچانک حملہ کیا اور نماز ادا کرنے والے تین فلسطینی باشندوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گھسیٹے ہوئے نامعلوم مقام پر لے گئے ، اس دوران مسجد میں موجود نمازیوں کی جانب سے عبادت گاہ اور نماز کے تقدس کو پامال کرنے کی پاداش میں مزاحمت کی گئی جس پر سخت ردعمل دیتے ہوئے صیہونی فوجیوں نےم تعدد نمازیوں کوبھی گرفتارکرلیا۔
اسرائیل کے ایک مقامی ٹی وی چینل کا اس حوالے سے دعویٰ ہے کہ صیہونی فوج سخت ترین سردی میں نماز فجر کے دوران کم سے کم 8 ہزار فلسطینیوں کو مسجد میں دیکھ کر پریشان ہوئی جس پر حملہ کیا گیا ۔
واضح رہے کہ نمازیوں کی گرفتاری اور تشدد کے خلاف ہزاروں فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ کے باہر اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور مسجد اقصیٰ کے تحفظ کیلئے تجدید عہد بھی کیا ۔