(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) گزشتہ ایک سال کے دوران صیہونی فوج فلسطینیوں کی سیکڑوں ایکڑ زمین پر باڑ لگا نے کے بعد اسے فوجی علاقہ قرار دینے کے ساتھ فلسطینیوں کو اس سے محروم کر چکے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق ایک صیہونی فوج نے مغربی کنارے میں جنین کے شمال مشرق میں یعبد قصبے میں فلسطینی شہری کو میفو دوتان کی ملکیتی 3.5 ایکڑ زمین کو ضبط کرلی۔
مذکورہ زمین غیر قانونی صیہونی بستی کے نذدیک ہونے کے باعث اسرائیلی فوج نے اس کو فوجی علاقہ قرار دیتے ہوئے فلسطینی خاندان کو ان کی آبائی زمین سے محروم کردیا ہے۔