(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے”غزہ” کے تاجر کو”بیت حانون” گزرگاہ سے اغواء کرلیا، رواں سال 105 فلسطینیوں کو "بیت حانون” سے اغواء اور گرفتارکیا۔
تفصیلات کے مطابق صیہونی فوج نے فلسطینی تاجر”بسام محمود غراب” کواس وقت اغواء کیا جب وہ غزہ کی پٹی اور "غرب اردن” کے درمیان میں آمد ورفت کے لیے استعمال ہونے والی "بیت حانون” گزرگاہ سے صہیونی انٹیلی جنس حکام کی طلبی پر انٹیلی جنس کے دفتر میں جا رہے تھے۔
فلسطینی انسانی حقوق کی تنظیموں نے الزام عائد کیا ہے کہ اس نے بیت حانون چوکی کو ایک "جال” میں تبدیل کیاہے جس کے ذریعے فلسطینیوں کو اغوا کیا جاتا اور جیلوں میں منتقل کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ بیت حانون گذرگاہ فلسطینیوں کی پکڑ دھکڑ کا مرکزبنی ہوئی ہے رواں ماہ کی اس گزرگاہ سے یہ چھٹی گرفتاری ہے جبکہ رواں سال بیت حانون گزرگاہ سے 105 فلسطینیوں کو اغواء اور گرفتار کیا جاچکا ہے۔