(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے وادی اردن میں فلسیطنیوں کے زیر استعمال پانچ زرعی ٹریکٹروں کو ضبط کرلیا۔
وادی اردن میں المالح قصبے کے سربراہ مہدی دراغمیہ نے بتایا کہ گزشتہ روز صیہونی فوج وادی اردن کے قصبے ام القبہ میں دھاوا بولا اور فلسطینیوں کے زیر استعمال پانچ زرعی ٹریکٹروں کو اپنی تحویل میں لے لئے، اسرائیلی فوج نے جوازپیش کیا ہے فلسطینی کسان اسرائیلی ملٹری کے علاقوں کے نزدیک ان ٹریکٹروں کو استعمال کررہے تھے جو کسی دہشتگردانہ اقدام میں استعمال ہوسکتے ہیں اس لیئے ان ٹریکٹروں کو ضبط کیا گیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ اسرائیلی حکام کی جانب سے فلسطینیوں پر غیر انسانی تشدد کے ساتھ ساتھ غیر قانونی اقدامات کی واحد وجہ ارض مقدس کو فلسطینیوں سے خالی کرانا ہے ۔