(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض صیہونی فوج نے پہلے سے بے گھر کئے گئے فلسطینیوں کے عارضی گھروں کو بھی مسمار کرکے رہائشیوں کو گرفتار کرلیا جبکہ ان کے مال مویشیوں کو بھی لوٹ لیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق قابض صیہونی فوج نے آج صبح مقبوضہ بیت المقدس کے شہر رام اللہ کے المغیر قصبے میں میں قائم فلسطینیوں کے عارضی گھروں کو بلڈوزر اور کرینوں کے ذریعے مسمارکرتے ہوئے رہائشیوں کو گرفتار کیا جبکہ انہدامی کارروائی کے دوران فلسطینیوں کے مال مویشیوں کو بھی لوٹ لیا۔
واضح رہے کہ المغیر قصبے میں قائم فلسطینیوں کو قابض صیہونی فوج نے ایک ماہ قبل ہی پہلے ہی ان کے تعمیر شدہ گھروں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسمار کردیا تھا جس کے بعد یہ بے گھر فلسطینی اپنے خاندان کو عارضی کیمپوں میں رکھنے پر مجبور تھے اور آج ان کو ان کے عارضی گھروں سے بھی محروم کردیا گیا ہے۔