(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) علی الصبح صیہونی فوج نے غزہ کے مشرقی علاقے سے تین فلسطینی باشندوں کو اغواء کرکے نامعلوم مقام پر متنقل کردیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج نے علی الصبح زرعی زمین پر کام کرنےوالے فلسطینی باشندوں کو غزہ میں داخل کر اغواء کیا جبکہ دوسری جانب صیہونی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تین فلسطینی باشندوں کو غیر قانونی طورپر اسرائیل میں داخل ہونے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے یہ پہلا موقع نہیں ہے جب فلسطینی باشندوں کو غزہ سے اغواء کیا گیا ہے اس سے قبل بھی اسرائیلی فوج غزہ میں داخل ہوکر فلسطینیوں کو اغواء کرتی رہی ہے اور ان پر اسرائیل میں غیر قانونی طورپر داخل ہونے کے الزامات عائد کرتی رہی ہے ۔