(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج نے فلسطینی مزاحمتی تحریک پاپولرفرنٹ کے 70 سالہ بانی رہنما کو گھر میں گھس کر گرفتارکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق فلسطین پر قابض صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر الخلیل میں گھر گھر تلاشی کےعمل میں روایتی لوٹ مار اور توڑپھوڑ کے بعد فلسطینی مزاحمتی تحری پاپولرفرنٹ کے 70 سالہ بانی رہنما بدران بدر جابر کو گھر کو گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ درجنوں صیہونی فوجیوں نے علاقے کا محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی شروع کی اس دوران بدران جابر کے گھرمیں مکینوں کو ذدوکوب کیا اور ضعیف العمر فلسطینی رہنما کو بے دردی سے گرفتارکرکے اپنے ہمراہ نامعلوم مقام پر لے گئے ۔
واضح رہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی فوج کی جانب سے گھر گھر تلاشی ،لوٹ ماراور بلاجواز گرفتاریوں کے خلاف حریت پسند فلسطینیوں کے ساتھ صیہونی فوج کی جھڑپیں عام ہوگئیں ہیں جس میں گزشتہ چھ ماہ سے اب تک 6 فلسطینی شہید جبکہ سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں