(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غیر قانونی یہودی آبادکاروں کو اسلامی تاریخی مقامات پر دھاوا بولنے کیلئے صیہونی فوج نے قصبے میں کرفیو نافذکرتے ہوئے داخلی اور خارجی راستے بند کردئے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمالی علاقے سلفیت کے قصبے کفل ھریس میں مسلمانوں کے مقدس مقامات پر یہودی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے نام پر بے حرمتی کرنے کیلئے یہودی شرپسند غیر قانونی آبادکاروں کو محفوظ راستہ فراہم کرنے کے لئے کرفیو نافذ کیا اور رہائشیوں کو سختی سے تاکید کی گئی کہ خلاف ورزی کی صورت میں طویل قید کی دھمکی دی گئی ۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہودی آبادکاروں کی ریاستی سرپرستی میں مسلمانوں کے مقدس مقامات کی بے حرمتی میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔