(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) گزشتہ روز قابض صیہونی فوجی حکام نے قبلہ اول مسجد اقصیٰ کے امام و خطیب اور ممتاز عالم دین الشیخ عکرمہ صبری کو بیت المقدس میں قائم القشلہ نامی ایک بدنام زمانہ حراستی مرکز میں طلب کیا تھا۔
اسرائیلی پولیس نے گذشتہ روز الشیخ عکرمہ صبری کے گھر پر چھاپہ مارا اور گھر کی تلاشی لینے کے بعد خطیب مسجد اقصیٰ کو تفتیش کیلئے بیت المقدس میں قائم القشلہ نامی ایک بدنام زمانہ حراستی مرکز میں طلب کیا تھا جس کے بعد آئندہ چار ماہ کیلئے ان کے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی حکام شیخ عکرمہ صبری کو مسجد اقصیٰ سے بے دخل کرنا چاہتے ہیں جس کیلئے وہ حیلے بہانے تلاش کررہے تھے ۔
الشیخ عکرمہ صبری کی بار بار گرفتاری، پیشی اور مسجد اقصیٰ سے بے دخلی ان کی قبلہ اول کے حوالے سے خدمات پر اسرائیلی دشمن کے خوف کا واضح ثبوت ہے۔