(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے "غزہ” کی سرحد سے تین فلسطینیوں کو اغواء کرلیا، اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ تینوں نوجوان سرحدپارکرکے اسرائیل میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔
تفصیلات کے مطابق صیہونی ریاست کے ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے گزشتہ تیرا سالوں سے اسرائیلی غیر قانونی محاصرے کاشکار مقبوضہ فلسطین کے شہر "غزہ” کی مشرقی سرحد سے سرحدی باڑکاٹ کراسرائیل میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے تین فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔
"غزہ” کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اغواء کئے گئے تینوں نوجوان اسرائیلی سرحد کے قریب اپنی زرعی زمینوں پر کام میں مصروف تھے جن کو اسرائیلی فوج نے غزہ میں داخل ہوکراغواء کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی فوج نے متعدد فلسطینیوں کو اسرائیل میں دہشتگردانہ حملوں کی نیت سے اسرائیل میں داخل ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے غزہ سے گرفتار کیا ہے اوربعض کو سرحدی علاقے میں فائرنگ کرکے شہید کیا اور الزامات عائد کیا کہ اسرائیل میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران مزاحمتی ردعمل کی کارروائی میں شہادت ہوئی۔