(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین پر قابض صیہونی فوج کے مظلوم فلسطینیوں پر مظالم جاری ، صیہونی فوجی عدالت نے طالبعلم کی غیرقانونی حراست میں چھٹی مرتبہ توسیع کردی۔
مقبوضہ فلسطین میں قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنے والے ادارے کی جانب سے موصول معلومات کے مطابق صیہونی فوجی عدالت نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر جنین کے رہائشی اور سے تعلق رکھنے والے النجاح یونیورسٹی کے طالبعلم یزن بداد کی انتظامی قید کے تحت غیر قانونی گرفتاری میں چھٹی مرتبہ توسیع کردی ہے ۔
یزن بداد کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ بداد کو فروری کے آخری ایام میں یونیورسٹی سے بغیر کسی جرم کے انتظامی قید کے تحت حراست میں لیا گیا تھا اور آج اس کی غیر قانونی حراست میں چھٹی مرتبہ توسیع کی گئی ہے ، خاندانی ذرائع نے مزید بتایا کہ یزن بداد کو بدنام زمانہ "جیل جلبون” میں رکھا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ صیہونی فوج کی جانب سے انتظامی قید کے تحت تقریباً5 ہزار کے قریب فلسطینی بغیرکسی جرم کے قید ہیں جبکہ بعض فلسطینی قیدیوں کی اتنظامی قید کی غیر قانونی پالیسی کے خلاف جیل میں گزشتہ کئی دنوں سے بھوک ہڑتال بھی جاری ہے ۔