(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فو ج نے بیت المقدس کے مغربی کنارے کے مختلف علاقوںمیں چھاپہ مارکارروائیوں کے دوران ایک بچے سمیت سات فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے اغواء کرکے نامعلوم مقامات پر متنقل ہوگیا ۔
فلسطین پر قابض اسرائیلی فوج نے اپنے ایک جاری بیان میں نام ظاہر نا کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج کے خلاف مزاحتمی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے جرم میں چھ فلسطینی نوجوانوں کو مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کےمختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں سلوان قصبے سے ایک فلسطینی لڑکے کو اغوا کر لیا۔مقامی ذرائع نے کہا کہ صہیونی فوج نے محمد زیتون کو سلوان سے اغوا کیا اسے قریبی حراستی مرکز منتقل کر دیا۔