(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فسلطین پر قابض صیہونی ریاست کی جانب سے فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری جاری، "بیت المقدس” میں ایک اور فلسطینی عمارت کو فوری گرانے کا حکم دے دیا ۔
مقامی ذرائع سے حاصل معلومات کے مطابق گزشتہ روز قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے "قلنسوہ "میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران زیرتعمیر عمارت کو فوری طور پر مسمار کرنے کا حکم دیا۔
اسرائیلی قابض فوج کے بلڈوزروں نے پولیس کے تحفظ میں "قلسنوا” کے مغربی میدان میں دھاوا بولا، جس نے "ابوعرار خاندان” سے تعلق رکھنے والے ایک شہری کے مکان کی طرف جانے والی سڑکیں بند کر دیں، بعد ازاں ان کا مکان مسمار کرنے کا حکم دیا گیا۔
اسرائیلی حکام نے چار سال قبل اسی علاقے میں "ابو عرار خاندان” کے دو مکانات منہدم کر دیئے تھے، سنہ 48 علاقوں میں فلسطینی قصبے غیرمجاز تعمیرات کی بنا پر مکانات کے انہدامی کارروائیاں روز کا معمول بن چکے ہیں جبکہ اسرائیلی حکام کی طرف سے یہودی آباد کاروں کو عمارتوں کے اجازت نامے حاصل کرنے کی کھلی چھٹی ہے۔