(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) رواں سال فلسطینیوں کے 40گھروں کو مسمار کیا گیا جس کے باعث خواتین اور بچوں سمیت 500 سے زائد فلسطینی بے گھر ہوگئے ہیں۔
فلسطینی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج، پولیس اور اسرائیلی بلدیہ کے اہلکاروں کی بھاری نفری نے گزشتہ رو فلسطین کے تاریخی شہر مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی قصبے سلوان میں ایک فلسطینی شہری یزید خلایلہ کے مکان کا محاصرہ کیا کرتے ہوئے گھر میں موجود تمام افراد کو باہر نکالا اور گھر میں موجود سامان باہر پھینکنے کے بعد بھاری مشینری سے مکان مسمار کردیا۔
واضح رہے کہ رواں سال صیہونی فوج نے فلسطینیوں کے 40 سے زائد گھروں کو جبری مسمار کیا ہے جس کے بعد خواتین اور بچوں سمیت تقریبا 500کے قریب فلسطینی شدید سرد موسم میں بے گھر ہوگئےہیں ۔