(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صہیونی فوج کی ریاستی دہشتگری جاری ہے ، صیہونی فوج نے ایک اور فلسطینی کے گھر کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے مسمار کردیا ۔
عینی شاہدین کے مطابق صیہونی فوج نے آج صبح اسرائیلی بلدیہ اور فوجی بلڈوزر کے ساتھ رام اللہ کے نواحی علاقے میں دھاوا بولا اور محمود سلیمان کے مکان کوغیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسمار کردیا۔
واضح رہے کہ صیہونی فوج کی اس ریاستی دہشتگردی کے نتیجے میں مکان میں رہنے والے خواتین اور بچوں سمیت ایک درجن سے زائد افراد بے گھر ہوگئیے ہیں۔