(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی قصبے العراقیب کی مسماری کا سلسلہ 2010ء سے شروع ہوا اور اب تک اس قصبے کو 163 بار قابص صیہونی ریاست کی جانب سے مسمار کیا جا چکا ہے۔
گزشتہ روز صہیونی فوجیوں نے العراقیب گاؤں کو ایک بار پھر مسمار کردیا جبکہ بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کی جانب سے لگائے گئے عارضی خیمے بھی اکھاڑ پھینکےصیوہنی فوج نے فلسطینیوں کے مال اسباب سمیت نقد رقم بھی لوٹ لی۔
صہیونی فوج، پولیس اور اسپیشل فورسز کے سیکڑوں اہلکاروں نے بھاری میشنری اور بلڈوزروں کی مدد سے شہریوں کے مکانات کی مسماری شروع کی ور سیکڑوں فلسطینیوں کو ایک مرتبہ پھر سخت موسم کے باوجود ان کی کچی جھونپڑیوں سے بھی محروم کردیا گیا۔
شہریوں نے بتایا کہ انہدامی کارروائی سے قبل اسرائیلی فو کی کئی گاڑیاں وہاں آ کر رکیں جس کے بعد بلڈوزر اور دیگر بھاری مشینری وہاں لائی گئی اور چند منٹ کے اندر اندر فلسطینیوں کے عارضی شیلٹرز گرا دیے گئے۔
خیال رہے کہ اسرائیل جنوبی فلسطین کے ان عرب دیہاتوں کے باشندوں کو صدیوں سے وہاں قیام پذیر ہونے کے باوجود غیرریاستی باشندے قرار دے کروہاں سے نکالنا اوران کی املاک پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ اگرچہ یہ سلسلہ سنہ 1948ء کے بعد سے مسلسل جاری ہے مگر حالیہ چند برسوں سے جزیرہ نما النقب کے علاقوں میں صہیونی جارحیت میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔