(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے پرتشدد جھڑپوں کے بعد اسلامی جہاد کے کمانڈر کے گھر کو ایک بار پھر مسمار کرکے اہلخانہ کو بے گھر کردیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق درجنوں صیہونی فوجیوں نے ہیوی مشنیری کے ہمراہ مقبوضہ بیت المقدس کے جنوبی شہر جنین کے مضافاتی الباستین میں قائم پناہ گزین کیمپ پر فلسطینی مزاحمتی تحریک اسلامی جہاد کے عسکری وند سرایا القدس کے کمانڈر احمد القمبع جو صیہونی جیل میں قید ہیں کے گھر پر دھاوا بولا اور اہلخانہ کو گھر سے بے دخل کرتے ہوئے گھر کو مسمار کردیا ۔
واضح رہے کہ صیہونی فوج نے اسیر کمانڈر احمد القمبع کا مکان 14 جنوری 2019ء کومسمار کیا گیا تھا، اس کے بعد مکان دوبارہ تعمیر کیا گیا اور صہیونی دشمن ایک بار پھر ان کے زیر تعیر مکان کومسمار کردیا ہے ۔