(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے چھاپہ مارکارروائیوں کے دوران پانچ فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار جبکہ ایک کو گاڑی کی ٹکر مارکر شدید زخمی کردیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مارکارروئیوں کے دوران پانچ نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے ، الخلیل شہر کے جنوبی قصبے دورا سے احمد صادق ، زبیر لھاج ، عدنان اور اویس کو گرفتار کیا گیا جبکہ رام اللہ کے علاقوے العماری پناہ گزین کیمپ سے دیاب الداری کو گرفتار کیا گیا ۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج نے ایک فلسطینی نوجوان کو فوجی جیپ نے جان بوجھ کر ٹکر مارکر شدیدی زخمی کیا جس کو ہلال احمر کے اسپتال منتقل کیا گیا
دریں اثنا ، مقبوضہ بیت المقدس کے شہر جنین کے جنوب میں واقع قبطیہ قصبے میں صیہونی فوج نے بلا جواز گھر گھر تلاشی کا عمل شروع اور رہائشیوں کو ذدوکوب کیا جس کے بعد صیہونی فوج اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں شروع ہوگئیں تاہم کسی کی گرفتاری کی اطلاع نہیں موصول ہوئی ۔