(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی جرنلسٹس سنڈیکیٹ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال (2019) کے آغاز سے گذشتہ اکتوبر کے آخر تک اسرائیلی قبضے میں صحافیوں کے خلاف 600 سنگین خلاف ورزیاں کی گئیں۔
لبرٹیزکمیٹی کی جانب سے "یروشلم پریس” کو موصول ہونے والی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فلسطین پر قابض صیہونی فوج احتجاج اور مظاہروں کے دوران واقع کی عکس بندی کرنےو الے میڈیا کے نمائندوں کو براہ راست اپنی بربریت کا نشانہ بناتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال صیہونی فوج نے ریلیوں مظاہروں اور احتجاج کی کوریج کرنےوالے 60 صحافیوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنایا ، 43 صحافیوں کو براہ راست فائرنگ سے زخمی کیا بعض صحافی تشویشناک حد تک زخمی ہوئے اور کچھ تو ابھی تک اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی فوج نے متعدد صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا کوریج سے روکا جبکہ متعدد کوپیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے جرم میں قید بھی کیا ۔