• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home صیہونیزم

صیہونی عقوبت خانوں میں قید فلسطینی بنیادی انسانی حقوق سے محروم

منگل 26-11-2019
in صیہونیزم, فلسطین
0
صیہونی عقوبت خانوں میں قید فلسطینی بنیادی انسانی حقوق سے محروم
0
SHARES
0
VIEWS

 (روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) تیس سالوں سے اسرائیل کے مختلف جیلوں میں زندگی گزارنےوالے فلسطینی  بنیادی انسانی حقوق سے بھی محروم کردئے گئےہیں ، فلسطینی قیدیوں کو اپنے گھروالوں سے بھی ملنے کی اجازت نہیں ۔

مقبوضہ بیت المقدس کے شہر الخیل سے تعلق رکھنے والے موسیٰ صوی کی اہلیہ ام سیاف کا کہنا ہے کہ 1988ء کو شروع ہونے والی تحریک انتفاضہ کے بعد سے ان کے شوہر کوانتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور گزشتہ تیس سالوں سے وہ اسرائیل  کی مختلف جیلوں  میں آزادی کی جدو جہد کی قیمت چکا رہے ہیں ۔

انکاکہنا تھا کہ  ‘میرے بچے مجھ سے ہر روز یہ استفسار کرتے ہیں کہ ہمارے والد کہاں ہیں اور ہم ان سے کیوں نہیں مل سکتے؟، میں انہیں ہر بار یہ کہہ کر خاموش کرا دیتی ہوں کہ وہ جلد ہی تمہارے درمیان ہوں گے۔ یہ کم سن ذہن کیا جانیں کہ ان کے والد صہیونی ریاست کے زندانوں میں کس طرح کے ظلم وبربریت کا سامنا کررہےہیں۔

موسیٰ صوی کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ  ہماری شادی کو دس سال گزر گئے ہیں جس میں سے ان کے شوہر نے 7 سال اسرائیلی قید میں گزار دئے ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں ام سیاف نے کہا کہ کچھ عرصہ تک ہمیں جیل میں ملاقات کی اجازت تھی مگر اب طرح طرح کی پابندیوں کا سامنا ہے حتیٰ کہ موسیٰ صوی کو اپنے بچوں سے بھی ملنے کی اجازت نہیں ہے جو انسانی حقوق کے بنیادی  اصولوں کے خلاف ہیں تاہم صیہونی ریاست کی جانب سے فلسطینیوں پر انسانی حقوق عائد نہیں ہوتے ہیں ۔

واضح رہے کہ اسرائیلی زندانوں میں 6500 فلسطینی پابندسلاسل ہیں،  ان میں سیکڑوں فلسطینیوں میں سے انتظامی حراست کے تحت قید ہیں۔ اڑھائی سو بچے اور پچاس کے قریب خواتین پابند سلاسل ہیں اور ڈیڑھ ہزار فلسطینی مختلف بیماریوں کا شکار ہیں۔

Tags: اسرائیلی عقوبت خانےام سیافصیہونی جیلموسیٰ صوی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.