(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین پر قابض صیہونی ریاست کی نام نہاد عدالت نے فلسطینی شہری کو چارسال تک زیر حراست رکھنے کے بعد آخرکار 18 سال قید اور پانچ لاکھ شیکل جرمانے کی سزا سنادی۔
فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنے والے ادارے کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے غرب اردن کے رہائشی 57 سالہ راید محمد بدوان کو صیہونی فوج نے چھ اگست 2015 میں یہودی آبادکار کو اپنی گاڑی سے کچلنے کے جھوٹے الزام میں گرفتارکیا تھا ۔
گرفتاری سے قبل رائد محمد بدوان کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا گیا تھا، ان کو سرپیٹ اور نچلے حصے میں چھ گولیاں ماری گئیں تھیں جبکہ ان کے مقدمے کو 65 بار سنا گیا اور ہر بار ناقابل سزا ثبوت کی بنیادپر تحقیقات دوبارہ شروع کی گئیں اور آخرکار اسرائیل کی عوفر نامی ایک فوجی عدالت نے راید محمد بدوان کو مجرم ٹھہراتے ہوئے 18 سال قید اور پانچ لاکھ شیکل کا جرمانے کی سزا سنادی