(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) شرپسند یہودی آبادکاروں کی جانب سے ریاستی سرپرستی میں مسجداقصیٰ پر دھاؤوں اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں قبلہ اول کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے ۔
گزشتہ روز صیہونی فوج اور پولیس کے حفاظتی حصار میں میں درجنوں شرپسند یہودی انتہا پسند جن میں طلبہ ، یہودی آبادکار اور اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے متعدد اہلکار شامل تھے وہ مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔
شرپسند یہودی آبادکاروں کو اس موقع پر مکمل ریاستی سرپرستی حاصل رہی اور انھوں نے مسلمان عبادت گزاروں کو مسجد سے بے دخل کرتے ہوئے یہودی مذہبی رسومات کی ادائیکی کی آڑ میں قبلہ اول کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری رکھا ۔
واضح رہے کہ مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے منظم دھاووں کا سلسلہ روز کا معمول بن چکا ہے۔ یہودی انتہا پسند گروپ ہیکل سلیمانی کے مزعومہ دعوے کی آڑ میں مراکشی دوازے سے مسجد اقصیٰ میں جاتے اور باب السلسلہ سے واپس جاتے ہیں۔