(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) زندگی کے 26 سال اسرائیلی عقوبت خانوں میں گزارنے والے دو فلسطینی سگے بھائی اسیری کے 27 ویں سال میں داخل ہوگئے ہیں.
کلب برائے اسیران کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے نواحی علاقے قطنہ سے تعلق رکھنے والے دو سگے فلسطینی بھائی 56 سالہ عبدالجواد شماسنہ اور 50 سالہ محمد عبدالجواد شماسنہ صیہونی عقوبت خانوں میں اسیری کے 26 سال مکمل کرنے کے بعد 12 نومبر کو اسیری کے 27ویں سال میں داخل ہوگئے ہیں ۔
دونوں فلسطینیوں کو صیہونی حکام نے نام نہاد اوسلو معاہدے سے قبل حراست میں لیا تھا جس کے بعد معاہدے کے بعد صیہونی حکام کو تمام فلسطینی قیدیوں کو رہاکرنا تھا تاہم 2014ء میں فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ ڈیل کے دوران صہیونی ریاست نے ان کی رہائی کا مطالبہ مسترد کردیا تھا۔
کلب برائے اسیران کے مطابق ان کی والدہ بہت عمر رسیدہ ہیں، اس لیے پانچ سال اپنے بیٹوں سے جیل میں ملاقات نہیں کرسکے ہیں۔ جبکہ گذشتہ دو سال سے ان کے والد بھی ان سے نہیں مل سکے۔ اسیر عبدالجواد کے بیٹوں کو بھی ان سے ملنے نہیں دیا جا رہا ہے۔