• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home صیہونیزم

صیہونی زندان میں 20 سالہ فلسطینی دوشیزہ کی حالت تشویشناک

جمعرات 17-10-2019
in صیہونیزم, فلسطین
0
صیہونی زندان میں 20 سالہ فلسطینی دوشیزہ کی حالت تشویشناک
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی زندان میں انتظامی حراست  کی پالیسی کے تحت قید فلسطینی اسیرہ کی 24 روز سے جاری بھوک   ہڑتال کے باعث حالت تشویشناک ہوگئی ہے۔

اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست کی ظالمانہ پالیسی کے تحت قید 23 سالہ فلسطینی دو شیزہ ھبہ احمد اللبدی نے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال مسلسل 24  دن سے جاری رکھی ہوئی ہے ھبہ اللبدی 24 دن پیشتر 24 ستمبر انتظامی قید کے خلاف بہ طور احتجاج  بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔

ھبہ اللبدی کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ 24 دنوں کی  بھوک ہڑتال کے باعث ان کی بیٹی تشویشناک حالت میں داخل ہوگئی ہے اور اس کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں، اس سے قبل قابض فوج نے ھبہ اللبدی کو ‘بیتاح تکفا’ حراستی مرکز میں مسلسل 25 دن غیرانسانی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

ایک ہفتہ پیشتر اسے قید تنہائی میں ڈال دیا گیا تھا۔اسیرہ کے خاندانی ذرائع کے مطابق جمعرات کی شام  اللبدی کوبدنام زمانہ "دیمون” جیل سے ” الجلمہ "میں منتقل کردیا تھا۔  اسرائیلی حکام نے اللبدی کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر ممنوعہ مواد پوسٹ کرنے اور صہیونی ریاست کے جرائم کو بے نقاب کرنے کے الزام میں پانچ ماہ انتظامی قید کی سزا دی تھی۔اسیرہ کے اہل خانہ کے مطابق اللبدی کو 4 ستمبرکواردن میں اپنے رشتہ دارشادی کی ایک تقریب میں شرکت کے بعد واپسی پر جنین شہر کے علاقے یعبد سے حراست میں لے لیا تھا۔

Tags: انتظامی حراستبھوک ہڑتالی قیدیفلسطینی دوشیزہھبہ احمد اللبدی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.