(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی زندان میں اسرائیلی مظالم کےخلاف اور اپنے مطالبات کے حق میں 89 روز قل بھوک ہڑتال کرنےوالے فلسطینی قیدی کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنےوالے ادارے فلسطینی محکمہ امور اسیران کے سربراہ قدری ابو بکر نے کہا کہ غرب اردن کے علاقے دیر ابو مشعل سے تعلق رکھنے والے احمد زھران کی زندگی طویل بھوک ہڑتال کے باعث شدیدخطرات سے دوچار ہوچکی، انھوں نے بتایا کہ احمد زھران نے89 روز قبل اسرائیلی مظالم اور اپنے مطالبات کے حق کیلئے بھوک ہڑتال شروع کی تھی جو تاحال جاری ہے اور ان کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے جس کے باعث انھیں کابلان اسپتال منتقل کیا گیا ہے تاہم اس تشویشناک حالت میں بھی صیہونی حکام نے انھیں زنجیروں سے جکڑ رکھا ہے ۔