(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی زندانوں میں قید فلسطینی قیدیوں کو اپنے اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت کے بعد غزہ سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی اپنے پیاروں سے ملاقاتیں۔
فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنےوالے ادارے کے مطابق صیہونی حکام نے غزہ سے تعلق رکھنے والے 17فلسطینیوں کو اپنے اہلخانے سے ملاقات کی اجازت دے دی ہے۔
فلسطین حلال احمر کی کوششوں اور تعاون سے اسرائیل کی ‘نفحہ’ جیل میں قید فلسطینیوں نے اپنے 12 قریبی رشتہ داروں سے ملاقات کی جن میں بچے بھی شامل تھے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل غزہ سے تعلق رکھنے والے کسی بھی شخص کو اپنے پیاروں سے ملاقات کی اجازت نہیں تھی یہاں تک کے صیہونی حکام نے غزہ سے تعلق رکھنے والے مسیحی برادری کو مذہبی تہوار کرسمس کے موقع پر بھی مقبوضہ بیت المقدس جانے کی اجازت نہیں دی ۔
صیہونی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ کے رہائشی اسرائیل کے خلاف مزاحمتی کارروائیوںمیں ملوث ہیں اس بنا پر کسی بھی غزہ کے رہائیشی کو اسرائیل میں داخلے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔