(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی ریاست کے جابرانہ اقدامات خاص طورپر انتظامی قید کے خلاف 9 فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال تاحال جاری ہے۔
مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے ابو دیس سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ حذیفہ بدر حلبیئہ نو فلسطینی قیدیوں میں شامل ہیں جو کینسر کے مریض ہونے کے باوجود گزشتہ 57 دنوں سے صیہونی مظالم کے خلاف بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔
دیگر قیدیوں میں الخلیل شہر کے جنوبی علاقے” دورہ "سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ احمد غنام شامل ہیں ، احمد غنام بھی کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں جنہیں گزشتہ جولائی کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔
بیت المقدس کے شہر جنین کے علاقے برقین سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ سلطان خلوف 40 دن سے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔
مشرقی یروشلم کے علاقے ابو دیس سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ اسماعیل علی بھی 34 روز سے بھوک ہڑتال پر ہیں، مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف برسرپیکار تحریک اسلامی جہاد کے 46 سالہ رہنما اور جینن کے رہائشی طارق قیدان 27 دن سے بھوک ہڑتال پر ہیں، مغربی جینن میں برقین سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ ناصر ال جدہا 20 روز سے انتظامی قید کے خلاف بھوک ہڑتال پر ہیں ، 21 سالہ ہمدان 15 دن سے بھوک ہڑتال پر ہیں اور فادی ہورب 14 روز سے اپنے جائز حقوق کی فراہمی کیلئے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں کے علاج معالجے کے مطالبے کو تسلیم کرنے کے بعد 20 فلسطینی قیدیوں نے اپنی بھوک ہڑتال ختم کردی تھی ۔