(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غیر قانونی انتظامی قید، جیلوں میں کینسر کا باعث بننے والے "جیمرز” اور دیگر اسرائیلی مظالم کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں کی تعداد 150 تک پہنچ گئی ہے ۔
فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنے والے ادارے کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق صیہونی زندانوں میں غیر قانونی انتظامی قید اور جیلوں میں کینسر کا باعث بننے والے جیمرز کی تنصیبات کے خلاف بدنام زمانہ رامون جیل سے بہ طور بھوک ہڑتال شروع ہونے والی احتجاجی تحریک اب دیگر جیلوں تک پہنچ گئی ہے جس میں احتجاج کرنے والے فلسطینی قیدیوں کی تعداد 150 تک پہنچ گئی ہے ۔
واضح رہے کہ بھوک ہڑتالی اسیران میں اسرائیلی مظالم کے خلاف سرگرم کئی رہ نما بھی شامل ہیں جن میں اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے محمد عرمان، عثمان بلال، عباس السید، اشرف ازغیر، معمر الشیخ اور احمد القدرہ شامل ہیں۔