(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسماعیل ھنیہ کا کہنا ہے کہ صیہونی زندانوں میں قید فلسطینیوں کی آزادی حماس کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے۔
گزشتہ روز اسرائیلی جیل سے 17 سال بعد رہا ہونے والے فلسطینی الا ابو جعزر سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کا کہنا تھا کہ صیہونی ریاست کے مظالم کے خلاف اور فلسطینی قوم کے حقوق کیلئے حماس ہر اول دستے کا کردار ادا کرے گی ۔
اسماعیل ھنیہ نے صیہونی عقوبت خانے میں استقامت کےساتھ 17 سالوں پر محیط وقت گزارنے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی قید خانوں میں قید فلسطینی قیدیوں کی رہائی حماس کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے ۔
واضح رہے کہ اسماعیل ھنیہ تقریبا ایک ماہ سے غیر ملکی دورے پر ہیں ، اس دوران انہوں نے مصر ، ترکی ، قطر ، ایران اور عمان کا دورہ کیا اور قضیہ فلسطینی کے حوالے سے عالمی رہنماؤں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ۔